زرعی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘ سید فخر امام 

  زرعی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘ سید فخر امام 

  

 کبیروالا(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کبیروالا شہرمیں ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں کے بھائی معروف ماہر تعلیم ملک محمد رفیق خان پنیاں کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)

ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان نے ٹڈی دل کے مسئلے پر قابو پالیا ہے،صوبائی حکومتوں اور اداروں نے اس مسئلے سے مل کر نمٹا ہے اور ان کی مربوط کوششوں اور دیہاتیوں کے تعاون سے ٹڈی دل پر قابو پانے میں مدد ملی،پاکستان نے مستقبل میں ٹڈی دل سے مزید موثر انداز میں نمٹنے کے لیے استعداد اور صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ زراعت کو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اس میں بہتری کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں خصوصا کاٹن کی فصل میں جدت لانے کی بھی کوشش کررہے ہیں کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی پیداوار میں پیشرفت ضرور ہونی چاہئے،گندم کی اعلیٰ پیداوار کی اقسام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پرانی اور بیماری سے متاثرہ اقسام کو تبدیل کیا جاسکے،سائنس دانوں کو زیادہ محنت کرنی چاہئے، بیج کی ویلیو چین کو مضبوط کرنے اور گندم کی بہترین قسم کا انتخاب کرنے اور بروقت کاشت کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیرسید فخرامام نے کہا کہ موجودہ حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے اور بحرانوں پر جلد قابو پالے گی، ہم کسی مجبوری کے تحت سیاست نہیں کرتے بلکہ ہماری سیاست کا محور ہمیشہ سے عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر وترقی رہا ہے۔اس موقع پرسید گروپ کے مرکزی رہنما سید حسنین شاہ،ملک محسن اقبال اعوان،حاجی محمد ارشد سنگا،چوہدری شفیق ضیاء،شیخ محمد ارشد،ملک حق نواز لپرا،ملک عبدالحمید،میاں معصب حیدر سرگانہ،حفیظ سعیدی،محمد افضل خان،رفیق احمد بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -