لیہ میں چائلڈ لیبر کیخلاف 3 روزہ مہم شروع‘ دو بھٹہ مالکان پر مقدمے 

  لیہ میں چائلڈ لیبر کیخلاف 3 روزہ مہم شروع‘ دو بھٹہ مالکان پر مقدمے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ + چوک اعظم (نمائندہ پاکستان + نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں چائلڈلیبرکے خاتمہ کی 3روزہ مہم شروع ہوگئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرشبیرکلیارنے بچوں سے مشقت لینے پر دو بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔تفصیل(بقیہ نمبر61صفحہ 7پر)
 کے مطابق ضلع بھر میں چائلڈلیبرکے خاتمہ کے لئے 3روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں معائنہ کے دوران لدھانہ میں روحانی برکس کمپنی چک نمبر165ٹی ڈی اے اور بسرا برکس کمپنی چک نمبر150ٹی ڈی اے میں بچوں سے مشقت لی جارہی تھی۔جس پراسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرشبیرکلیارنے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروادیے۔شبیرکلیارنے تمام بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈلیبرقوانین کی پابندی کریں خلاف وزری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مقدمے