وہاڑی: خوبصورت پارک کھنڈر میں تبدیل‘ رننگ ٹریکس بھی ختم 

وہاڑی: خوبصورت پارک کھنڈر میں تبدیل‘ رننگ ٹریکس بھی ختم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)وہاڑی شہر کے خوبصورت پارکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں،قائداعظم پارک،علامہ اقبال پارک،فیصل پارک،بیگم کلثوم نواز پارک،شرقی کالونی مین چوک پارک،ایچ بلاک پارک، لائبریری پارک، ایکس بلاک پاک سمیت شہر (بقیہ نمبر65صفحہ 7پر)
کے دیگر پارکس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے،تمام پارکس کے تمام جھولے اور بنچز ٹوٹ چکے ہیں،رننگ ٹریکس ختم ہوکر رہ گئے ہیں جس کے باعث نوجوانوں،بچوں اور خواتین نے پارکوں سے منہ موڑ لیا ہے ان پارکوں میں بجائے انسانوں کے جانور چرنے لگے ہیں اس کے ساتھ ہی شہری سستی تفریح سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں قائداعظم فرینڈز گروپ اور شہریوں میاں محمود، اکمل جندران،پروفیسر عبدالرحمان،میاں فاروق،اقبال چوہدری، رانا شعیب،حاجی احمد،ملک بشیر،عمران کمبو، شاہزیب،عمران و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پارکوں کی خستہ حالی کے سبب شہر کے تمام نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور ہوکر رہ گئے ہیں جو کہ معاشرہ میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے ضلعی انتظامیہ افسران شہر کی خوبصورتی کے دعوے تو کرتے ہیں مگر پارکوں کا شہر کہلانے والے شہر سے اس کا اعزاز چھن رہا ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا شہریوں نے حکام بالا سے پارکوں کی حالت زار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارک