مظفر گڑھ: نامعلوم افراد محنت کش کے مکان  کو آگ لگا کر فرار‘ سامان جل کر خاکستر

 مظفر گڑھ: نامعلوم افراد محنت کش کے مکان  کو آگ لگا کر فرار‘ سامان جل کر ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)غریب محنت کش کے مکان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی بیٹی کے جہیز سمیت سب سامان خاکستر (بقیہ نمبر67صفحہ 7پر)

ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی بستی جنوں موڑ پر  غریب محنت کش رمضان بھٹی  کے مکان کو نا معلوم افراد نے آگ لگا دی گھر میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ رمضان بھٹی نے بتایا کہ وہ اینٹوں کے بٹھہ پر کام کرتا ھے وہ اپنے کام پر گیا ھوا تھا اور اس کے بیوی بچے کپاس کی چنائی کیلئے گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی غیر موجودگی میں گھر کو آگ لگادی انہیں پڑوسیوں نے آگ لگنے کی اطلاع دی اس نے بتایا کہ اس نے بیٹی کی شادی کیلئے کچھ زیور اور جہیز کا سامان بنا رکھا تھا کچھ رقم بھی پس انداز کی ہوئی تھی سب کچھ آگ میں جل کر راکھ ہو چکا ہے گھر کی چھت سرکنڈوں کی تھی وہ بھی جل چکی ہے سردیوں کی آمد آمد ہے اور ان کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اس نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے امداد دینے کی اپیل کی ہے۔

خاکستر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -