رحیم یار خان: کرونا سے متاثرہ 30 سالہ خاتون ہسپتال منتقل‘ نمونے لیبارٹری روانہ
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) علامہ اقبال ٹاؤن چرچ روڈ کی رہائشی 30سالہ جویریہ اختر کو کورونا وائرس میں مبتلا (بقیہ نمبر69صفحہ 7پر)
ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں جویریہ اختر کو آئسولیشن کیلئے کورونا وارڈ میں منتقل کردیاگیا اورمتاثرہ کے سوائپ حاصل کرکے تصدیق کیلئے لیبارٹری روانہ کر دئیے گئے۔واضع رہے کہ رواں سال کے دوران کورونا وائرس میں متاثرین کی تعداد 1228تک جاپہنچی ہے‘جبکہ 1153افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج کر دئیے گئے ہیں اور 68کورونا کے مریض وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران‘پولیس ملازمین‘ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات کے ملازمین بھی شامل تھے۔
روانہ