جھگڑے: 6 افراد زندگی سے تنگ‘ موت گلے لگانے کی کوشش

  جھگڑے: 6 افراد زندگی سے تنگ‘ موت گلے لگانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 6 افراد نے موت گلے لگانے کی کوشش کی ہے۔ تفصیل کے مطابق جناح پارک 35 سالہ آسیہ کمار‘ اقبال آباد کا 21 سالہ مزمل‘ گلشن اقبال کا 25 سالہ عامر‘ چک 192 کا 15 سالہ ذیشان(بقیہ نمبر70صفحہ 7پر)
‘ ڈہرکی کا 21 سالہ اشفاق علی اور نورے والی کا 48 سالہ حسین بخش نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر زہریلا سپرے اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کوشش