ٹی ٹی ایس کے تحت کام کرنیوالے  پروفیسرز کا استحصال بند کیا جائے  اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبہ

   ٹی ٹی ایس کے تحت کام کرنیوالے  پروفیسرز کا استحصال بند کیا جائے  اکیڈمک ...

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ضلعی صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا ہے کہ ٹی ٹی ایس (ٹینیور ٹریک سسٹم)کے تحت کام کرنے والے پروفیسرز کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے ملک بھر کے تمام پروفیسرز آج ایچ ای سی کی خاموش پالیسی کے خلاف(بقیہ نمبر73صفحہ 7پر)

 اسلام آباد میں احتجاج کررہے ہیں کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس سے بھی پروفیسرز سے اظہار یکجہتی کیلئے قافلہ کل روانہ ہوگا ہم مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سینئر نائب صدر  اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عاصم،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسر فہیم،فنانس سیکرٹری زین العابدین،جملہ ممبران ڈاکٹر عاصم یاسین،ڈاکٹر ابوبکر عمر فاروق،ڈاکٹر خدابخش،احمد ثبات،عمر رشید،ڈاکٹر شفیق خالد،ڈاکٹر امجد گجر،ڈاکٹر نوید،ڈاکٹر رفاقت علی،ڈاکٹر نوید،ڈاکٹر عرفان سمیت دیگر پروفیسرز موجود بھی موجود تھیانہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ٹی ٹی ایس پروفیسرز کیلئے کوئی سروس اسٹرکچر نہیں بنایا گیا اگر بنا بھی تو اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا،ہمارا مطالبہ ہے کہ پروفیسرز کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائی،پروفیسرز کیلئے پینشنز جاری کی جائیں،بروقت ترقیاں اور سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جاب سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے ایچ ای سی کمیٹی ہی پیش کی گئیں سفارشات پر فوری عمل کیا جائے مطالبات تسلیم ہونے تک ملک بھر کے پروفیسرز احتجاج جاری رکھیں گے۔

ایسوسی ایشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -