روجھان: ری فلنگ کے دوران لکھ پال مارکیٹ میں سلنڈر دھماکہ
روجھان (نمائندہ پاکستان) لکھ پال مارکیٹ میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق روجھان سٹی میں قائم لکھپال مارکیٹ میں سلنڈر(بقیہ نمبر72صفحہ 7پر)
کی دکان میں ریفلنگ کے دوران میں سلنڈر پھٹنے سے زور دھماکہ کے بعد دوکان کو آگ لگ گئی جس سے دوکاندار عبدالستار ولد قائم دین شدید زخمی ہوگیا ہے زخمی دوکاندار کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں طبی امداد کے بعد رحیم یار خان ریفر کردیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور مسلسل دو گھنٹے کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ سے قریبی دوکانیں متاثر ہوئی ہیں جس سے دوکانوں میں رکھا سامان جل کر رکھ بن گیا جبکہ واقعہ کا سن کر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی ہدایت پر تحصیلدار روجھان مرید حسین اور ایس ڈی پی او روجھان ثناء اللہ مستوئی موقع پر پہنچے گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
دھماکہ