ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف کبیروالا  میں احتجاجی مظاہرہ‘ شہادت سانحہ قرار

   ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف کبیروالا  میں احتجاجی مظاہرہ‘ ...

  

 کبیروالا(نامہ نگار) ممتاز عالم دین ڈاکٹر علامہ عادل خان قاتلانہ (بقیہ نمبر75صفحہ 7پر)

حملے میں شہادت کے افسوسناک واقعہ کے خلاف گزشتہ روزالوفا ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین مولانا عبدالمجید انور،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماؤں سردار مظفر محمود خان سیال،رانا عرفان محمود خاں،جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سابق صدر علامہ افتخار احمد حقانی، جمعیت اشاعت توحید وسنہ پاکستان کے مرکزی مبلغ مولانا عصمت اللہ ملتانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں ممتاز عالم دین ڈاکٹر علامہ عادل خان کی شہادت کو عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی سانحہ قرار دیتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں نے حکومت سے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد ٹریس کرنے منظر عام لانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاجی مظاہرہ میں مولانا محمد صدیق ثاقب،قاری ساجد یٰسین،ملک عبدالجبار،مہر نوید اسحاق کھنڈویہ،قاری محمد عثمان،شعیب ارائیں،مہر حاجی ظفر ہراج،قاری بشیر انور،مہر رمضان ملاح،،قاری عبداللہ،قاری عبدالباسط سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا ارشاد احمد،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر،ممبران امن کمیٹی مولانا مفتی حامد حسن،مولانا عبدالخالق رحمانی،فیاض اسلم چوہدری،حفیظ سعیدی،شیخ راشد ندیم نے بھی اپنے مذمتی بیانات میں ڈاکٹر علامہ عادل خان کی شہادت کو پاکستان کے پرامن حالات خراب کرنے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور دینی ادارے ملکی سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

قرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -