جنوبی پنجاب میں دو نمبر زرعی ادویات  جعلی بیج کی روک تھام کے لئے  پاکستان کسان اتحاد کی ریلی‘نعرے بازی

جنوبی پنجاب میں دو نمبر زرعی ادویات  جعلی بیج کی روک تھام کے لئے  پاکستان ...

  

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) جنوبی پنجاب میں دو نمبر زرعی (بقیہ نمبر77صفحہ 7پر)

ادویات،جعلی بیج کی روک تھام کیلئے پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے اُوچ شریف تا احمد پور شرقیہ تک ریلی کا اہتمام کیا گیا تفصیل کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے تحصیل صدر راؤ محمد فاروق،ڈویژن صدر بہاولپور فیض خان خاکوانی، ضلعی چیئرمین رحیم بخش کورائی،سینئر نائب صدر ریاض سولگی،نائب صدر محمد اقبال،جنرل سیکرٹری ملک طالب ڈوڈی،چیئرمین تحصیل احمد پور شرقیہ مہر سجاد کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں دونمبر زرعی ادویات،جعلی بیج اور اپنے حقوق کیلئے اُوچ شریف تا احمد پور شرقیہ تک ریلی نکالی الشمس چوک پر شرکا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دو نمبر زرعی ادویات،جعلی بیج کا کاروبار عروج پر ہے جس کی روک تھام کیلئے کوئی موثر پالیسی بنائی جائے ان جعلی ادویات اور بیج کے باعث زمیندار وں اور کاشتکار وں کی فصلیں تباہ و برباد ہو چکیں ہیں حکومت ان دونمبر ادویات اور جعلی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اس کے ساتھ گورنمنٹ کھادوں کے ریٹ کم کرے اور زرعی قرضے معاف کرے،گھریلو صارقین کے بلوں پر ٹیکس ختم کرے،زرعی ٹیوب ویل کا پرانا ریٹ 5.35بحال کیا جائے،گنے کا ریٹ 400روپے من مقرر کیا جائے اور کپاس کا ریٹ 6000روپے من کیا جائے انہوں نے کہا کہاگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو مرکزی چیئرمین چوہدری محمد انور کی قیادت میں 20اکتوبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -