خاتون کی پراسرار موت‘ لاش پوسٹمارٹم  کے لئے نشتر منتقل‘ تحقیقات شروع

   خاتون کی پراسرار موت‘ لاش پوسٹمارٹم  کے لئے نشتر منتقل‘ تحقیقات شروع

  

 ملتان (وقائع نگار) روٹھی ہوئی بیوی ماموں کے گھر دم توڑ گئی،شوہر نے (بقیہ نمبر81صفحہ 7پر)

خاتون کی والدہ پر قتل کرنے کا الزام لگا دیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق سمیجہ آباد کے رہائشی آصف نے پولیس کو 15پر اطلاع دی کہ میری بیوی کو اس کی والدہ نے کوئی چیز کھلاکر قتل کردیا ہے،واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلوم ہواکہ آصف اقبال کی شادی بارہ سال قبل شاہینہ شریف سے ہوئی تھی گھریلو ناچاقی پر دوسال قبل خاتون روٹھ کر اپنے والدین کے گھر آگئی اور عدالت میں تنسیخ کا دعویٰ بھی کررکھا تھا دو روز قبل شاہینہ کا ماموں ربنواز موضع نائی والا اپنے گھر میں فوت ہوگیا خاتون بھی وہاں گئی ہوئی تھی جس کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر گھر والوں نے دوائی وغیرہ لیکر دی، جو ماموں کے گھر میں ہی فوت ہوگئی،جس کے اہل خانہ متوفیاں کی نعش ڈی بلاک لے آئے،پولیس کے مطابق خاتون کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کردی گئی جس کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -