زکریا ٹاؤن میں خاتون قتل‘ ڈیڑھ ماہ بعد ملزم کوئٹہ سے گرفتار 

  زکریا ٹاؤن میں خاتون قتل‘ ڈیڑھ ماہ بعد ملزم کوئٹہ سے گرفتار 

  

ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ بی زیڈ نے ڈیڑھ ماہ قبل  زکریا ٹاؤن کے علاقے میں قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے۔دوران تفتیش ملزم (بقیہ نمبر76صفحہ 7پر)

سے   سے آلہ قتل سوٹا اور چھینی گئی سونے کی بالیوں کو برآمد کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والا ملزم یاسر شاہ ایبٹ آباد کا رہائشی ہے۔جس نے دوران وقوعہ عطیہ بی بی کو سوٹے کا بے دردی سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقامی پولیس نے مقتولہ عطیہ بی بی کے سوتیلے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔مقتولہ کی کوئی سگی اولاد نہ تھی اور وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کرکے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔جس پر پولیس نے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرکے سفری ریمانڈ کے زریعے ملتان لایا گیا۔ملزم سے آلہ قتل سوٹا اور چھینی گئی بالیاں برآمد کر لیں ہیں۔جبکہ ملزم کو شناخت پریڈ اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل حالات بھجوا دیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -