ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

ملتان:(وقائع نگار)) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان (بقیہ نمبر78صفحہ 7پر)

کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے غلہ منڈی پرویز سعید سے دو مسلح ڈاکو نے نقدی3لاکھ50ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پیرا غائب روڑ محمد کامران سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے چوک فوارہ محمد احمد سے دو ڈاکو نے روک کر گن پوائنٹ پر دو موبائل چھین کر لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے گریڈ سٹیشن محمد مشتاق سے دو نامعلوم ڈاکو نے نقدی، موٹرسائیکل و موبائل مالیت1لاکھ92ہزار لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے غلہ منڈی محمد نعیم کے چاول کٹو مالیت1لاکھ60ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے رحمہ سنٹر محمد اسلم، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد سجادجبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے ریاض آباد سلیمان احمد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -