فیس مانگنے پر جھگڑا‘ سفاک شخص نے بیوی‘ بیٹی مار ڈالی‘ ملزم گرفتار

  فیس مانگنے پر جھگڑا‘ سفاک شخص نے بیوی‘ بیٹی مار ڈالی‘ ملزم گرفتار

  

صادق آباد +ماچھی گوٹھ(نمائندہ خصوصی) ماچھی گو ٹھ کے نواحی علاقہ میں سفاک خاوند نے بیوی اور بیٹی کو بیدردی سے قتل کردیاہے زندہ ہ بچ جانے والی بیٹی کے مطابق(بقیہ نمبر79صفحہ 7پر)

 بھائی کے سکول فیس مانگنے پر جھگڑا ہوا باپ نے ٹوکے کے وار کرکے والدہ اور بہن کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے چک نمبر 7np میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے سفاک خاوند نے بیوی اور بیٹی کو بیدردی سے قتل کردیاہے مقتول خاتون کی زندہ بچ جانے والی  بیٹی کے بیان کے مطابق  اس کے بھائی نے  اسکول کی فیس مانگی تو اس کے والد نے بیوی سے جھگڑنا شروع کردیا اور بیوی پر الزام بھی لگایاکہ اس کے 50ہزار روپے چوری کئے ہیں بیوی صفائیاں پیش کرنے لگی مگر اس پر غصے کا ایسا بھوت سوار تھا کہ اس نے بیوی کو گھر صحن میں۔پیٹنا شروع کردیا اور پھرٹوکے کے وار کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے مقدمہ کا اندارج کرلیا گیا ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -