انڈس موٹر نے 5 ویں انتظامی رپورٹ جاری کردی

انڈس موٹر نے 5 ویں انتظامی رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) انڈس موٹر کمپنی  (آئی ایم سی) نے ماحولیاتی، سماجی اور انتظامی اہداف پر پیش رفت  کے حوالے سے مالی سال 2019-20  کیلئے 5 ویں سسٹین بیلیٹی رپورٹ شائع کردی۔ رپورٹ گلوبل رپورٹنگ انیشیٹو (جی آر آئی) سٹینڈرڈز کے مطابق تیار کی گئی ہے جو ماحولیاتی، سماجی اور انتظامی اہداف پر پیش رفت کیلئے تسلیم شدہ فریم ورک ہے۔رپورٹ درپیش عالمی چینلنجز سے نمٹنے کیلئے پائیدار ترقی کے مختلف اہداف (SDGs)  کے حوالے سے آئی ایم سی کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ گلوبل کمپکٹ ( UNGC) کے 10 اصولوں کے بارے میں  آئی ایم سی کے کردار کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جس میں کمپنی کی معیاری تعلیم کے بارے میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف SDG-4 کیلئے قابل ذکر اعانت بھی شامل ہے جو سب کیلئے معیاری تعلیم کے حصول  اور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔مزید براں پائیدار معاشی ترقی اور کام کے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف SDG-8 کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم سی کی مثالی کارکردگی کی بناپر پاکستان بزنس کونسل نے آئی ایم سی کو SDG-8 کیلئے لیڈر کے طور پر نامزد کیا۔ آئی ایم سی صاف ستھرے ماحول کیلئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل کے باعث ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے بھی کوششیں کر رہا ہے۔ کمپنی نے ٹویوٹا انورئرمینٹل چیلنج 2050  کے تحت وضع کردہ  ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں جس میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کے بڑھتے ہوئے اخراج، ری سائیکلنگ پر مبنی نظام کا فقدان اور پانی کے ضاع میں اضافہ شامل ہے۔اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے علی اصغر جمالی، سی ای او، آئی ایم سی نے کہا”ہم جدت پسندی اور صاف ستھرائی کو فروغ دیتے ہوئے تعلیم اور صحت میں معاونت کے ذریعے ہمارے معاشروں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
 ہم معاشرے کی بہتری کیلئے معنی خیز کردار ادا کرنے کیلئے  رضاکارافرادی قوت  کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔“انہوں نے کہا”ایک ذمہ دار آٹوموبائل کمپنی ہونے کے ناطے ہم آپریشنز اور سپلائی چین کی وجہ سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو موثر مینجمنٹ اور صاف ستھرائی کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کو اختیار کرتے ہوئے کم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ہم ٹویوٹا انووائرمینٹل چیلنج 2050  سے وابستہ ہیں جو آٹو موبائل کی وجہ سے ماحولیاتی دباؤ کو ہر ممکن حد تک صفر کے قریب لانے کیلئے کوشاں ہے۔“انڈس موٹر کمپنی اقوام متحدہ گوبل کمپکٹ (UNGC) اور پائیدار ترقی کے اہداف کے 10 اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پائیدار نمو کیلئے  اپنا کردار جاری رکھے گی۔

مزید :

کامرس -