موٹروے بد اخلاقی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار

  موٹروے بد اخلاقی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار

  

 فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) لاہور کے نواحی علاقے گجر پورہ کے قریب موٹروے پر خاتون کیساتھ بداخلاقی کرنیوالے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر جگہوں پر فرار ہو گیا تھا۔کیس کا دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عابد ملہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ شہباز گل نے مزید کہاکہ پولیس تمام معلومات شیئر کرے گی، ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کیس کو خود مانیٹر کر رہے تھے، آئی جی، سی سی پی او لاہورسمیت محکمہ پولیس دن رات کام کر رہا تھا۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عابد ملہی 

مزید :

صفحہ اول -