ووٹ کو عزت دو مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے:مریم نواز

ووٹ کو عزت دو مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے:مریم ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن) لیگ کی رابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے، مہم ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز سے  ووٹ کو عزت دو  کے پاسبان  بننے والے رضاکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے، آئین کی پاسبانی، پاکستان کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا جمہوریت میں مکالمے اور دلیل سے اختلاف رائے کے تبادلے کی مثبت اقدار کو فروغ دیا جائے، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہتے ہوئے ووٹ کو عزت دو کا پیغام پھیلایا جائے گا، آئین کی سربلندی، عزت، خود مختاری اور خوشحالی آئین اور ووٹ کی حرمت سے ہی ممکن ہے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -