خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام اصلاحات کے دورس نتائج برآمد ہوں گے:شہرام ترکئی

   خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام اصلاحات کے دورس نتائج برآمد ہوں گے:شہرام ...

  

  صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام میں اصلاحات لا کر نوجوان نسل کے لئے ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جس کے تحت ہر نوجوان کو معیاری اور جدید ترین تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے گا طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنا لوجی سے روش شناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یار حسین میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر موقع پر اے این پی  یار حسین کے سینئر رہنما امان شید عرف تور نے بمعہ خاندان اور ساتھیوں سمیت  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جب کہ جلسے سے ایم این اے عثمان ترکئی، سینٹر لیاقت خان ترکئی،بلند خان ترکئی نے بھی خطاب کیا۔ شہرام خان ترکئی نے اعلان کیا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران صوبہ بھر کے ہر فرد اور خواتین کو ان کی دہلیز پر صحت انصاف کارڈ کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ جس سے امراض قلب سمیت دیگر خطر ناک بیماریوں کا دس لاکھ روپے تک مفت علاج کیا جائیگا یہ ہمارے دور کا بہترین منصوبہ تھا جسے سارے پاکستان نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں سے ضلع صوابی میں صوابی کو دوسرا گھر کہنے والوں نے کوئی تعمیری کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے دور سے قبل صوابی پسماندگی کا شکار تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے پختونوں نے ہمیشہ اے این پی کے حق میں ووٹ استعمال کیا ہے لیکن اس کے بدلے اے این پی کی قیادت نے یہاں کے عوام کو کسی قسم کی عزت، اخلاص اور محبت کا ثبوت نہیں دیا۔ آدینہ لاہور روڈ جو کھنڈرات کا نظارہ پیش کر رہا تھا ہم نے اقتدار میں آکر اس کو معیاری روڈ بنا کر پایہ تکمیل کو پہنچایا اسی طرح تباہ حا ل ٰیار حسین ہسپتال میں تعمیر و مرمت کا کام کرنے کے علاوہ چودہ ڈاکٹرز اور سٹاف کو تعینات کر دیا۔ ٹیکنیکل کالج اور کالو خان ہسپتال کٹیگری سی کے لئے ستر کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں یہ تحصیل رزڑ کا جدید اور تمام طبی سہولیات سے آراستہ سہولیات ہو گا انہوں نے کہا کہ مردان صوابی دو رویہ روڈ کی جلد اور معیاری تعمیر کے لئے گذشتہ روز اجلاس ہوا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائیگا۔ دوبیان گرڈ اسٹیشن میں کام شروع کر کے تحصیل بھر کو اندھیروں سے نکال لیا ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر محکمہ تعلیم کے ذیلی اداروں کو مزید فعال اور مؤثر بنا رہے ہیں تاکہ وقت کے ضیاء پر قابو پاکر تمام توجہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر دی جاسکے۔  اساتذہ کو جدید تربیت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہا کہ سرکاری سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم کو متعارف کرا رہے ہیں ہیں تاکہ بچے کم عمری میں آئی ٹی میں مہارت حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں میرٹ پر اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ بھرتی کیے جا چکے ہیں اور عنقریب 25 ہزار مزید اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کررہے ہیں۔  جس سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کافی حد تک پوری ہو جائے گی

مزید :

صفحہ اول -