بلدیاتی ادارے عوام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں:اکبر ایوب

بلدیاتی ادارے عوام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں:اکبر ایوب

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب نے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے عوا می مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں میں اصلاحات لارہی ہیں تاکہ عوامی مسائل حقیقی بنیادوں پر عوام کے دہلیز پر حل ہوسکیں 'انہوں نے کہاکہ وہ جلد ہی پشاور میں جاری بلدیاتی اداروں کے زیر نگرانی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرینگے ' سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کی کاوشیں قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے آفس کے دو رہ کے دوران کہیں ' وزیر بلدیات کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں  ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان ' ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات 'سیکرٹری کوکل کونسل بورڈ خضر حیات ' ڈائریکٹر جنرل سٹی  ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میاں شفیق الرحمان  ' اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل  گورنمنٹ وحید الرحمان اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے دیگر افسران نے شرکت کی' وزیر بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اثاثہ جات اوران سے حاصل ہونے والی آمدنی پر تفصیلی بریفنگ دی ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ پشاور کے تمام اڈہ جات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے سردار گڑھی میں 600 کنال کی اراضی کا انتخاب کیاگیا ہے جبکہ  پشاور کے مسافراڈوں میں عوام کو دی جانے والی سہولیات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اس کے علاوہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام کالجز ووکیشنل سنیٹرز ' فائر بریگیڈکے بارے میں بھی تفصیلی سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیراہتمام پشاور  میں 3 ڈگری کالجز ہیں جن میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہیں جبکہ  پشاور کے مختلف علاقوں میں  33 وکیشنل سنٹرز قائم ہیں جن میں خواتین کو سلائی کڑائی اور دستکاری سکھاکر انکو باعزت روزگار کی  فر اہمی میں مدد  دے رہی ہیں اسکے علاوہ تاریخی ورثے سٹی وال ' تحصیل گورگھٹڑی اور گھنٹہ گھر کو اصلی حالت میں بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے بتایاکہ  نمکمنڈی  میں صوبے کے پہلے کثیر المنزلہ کارپارکنگ پلازہ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور دسمبر میں اسکو پارکنگ کیلئے فعال بناکر کھول دیاجائیگا 'اسکے علاوہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے آفس میں آلودگی جانچنے کیلئے ڈیجیٹیل سکرین نصب کردی گئی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے متعلق معلومات حاصل ہورہی ہیں  انہوں نے کہاکہ مستقبل میں میونسپل میوزیم بنایاجائیگا جس کیلئے ہوم ورک کا آغاز کردیاگیا ہے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر یلدیات اکبر ایوب نے کہاکہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل حقیقی بنیادوں پر عوام کی دہیلیز پر حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ' اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پوری تندہی اور لگن سے کام کررہی ہیں انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کی کارکردگیپر اطمینان کا اظہار کیا

مزید :

صفحہ اول -