مولانا عادل شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے:گورنر سندھ

 مولانا عادل شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے:گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جامعہ فاروقیہ میں مولانا عادل خان کے صاحبزادو ں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید عادل خان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے شہید کے صاحبزادوں سے کہا کہ مولانا عادل خان کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور مدبر سے محروم ہوگیا ہے، شہید نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کا درس دیا،ان کی مذہبی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ مولانا عادل خان شہید پر دہشتگرد حملہ بہت افسوسناک واقعہ ہے،ہم ایک نہایت قیمتی شخص سے محروم ہوگئے ہیں،مولانا عادل خان شہید نے ہمیشہ رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیا اور آخری سانس تک اسلام کی ترویج میں مصروف رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹارکٹ کلنگ ہے جس کا تانے بانے سازشی عناصر سے ملتے ہیں اس ٹارگٹ کلنگ کا مقصد افرا تفری پھیلا نا تھا لیکن حکومت اور عوام ملک دشمنوں کی سازشوں سے باخبر ہیں بالخصوص علمائے کرام نے اس نازک صورتحال میں جس تحمل صبر اور بردباری کا مظاہرہ کیا وہ  اپنی مثال آپ ہے،ہمیں بیرونی عناصر کی ہر سازش سے ہوشیار رہنا ہوگا -انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو لیکن حکومت علمائے کرام کے تعاون سے کسی بھی حال میں امن امان کی صورتحال کو خراب ہونے نہیں دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے وزیراعظم کی طرف سے مجرموں کی گرفتاری کا یقین دلاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شدید غم کی اس گھڑی میں بھی جامعہ فاروقیہ کی طرف سے امن کا پیغام قابل تحسین ہے۔

مزید :

صفحہ اول -