فریال تالپور کی درگاہ پر حاضری، زرداری کیلئے دعا 

فریال تالپور کی درگاہ پر حاضری، زرداری کیلئے دعا 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے درگاہ سخی جام داتا پر حاضری دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے درگاہ سخی جام داتا پر حاضری کے دوران بھائی صدر آصف علی زرداری کی صحت کاملہ کے لیے دعا مانگی گئی۔درگاہ سخی جام داتا دربار پر حاضری کے دوران فریال تالپور کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی و سر بلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -