کورونا وبا رضاکاروں نے بے مثال خدمت کی،احسا ن وقاص

  کورونا وبا رضاکاروں نے بے مثال خدمت کی،احسا ن وقاص

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خدمت کا جذبہ انسان کو پر وقار اور با ہمت بناتا ہے، لاک ڈاؤن اور طوفانی بارشوں میں الخدمت کے ہزاروں رضاکاروں اپنی جان خطرے میں ڈال کرنے پریشان حال لاکھوں عوام کی بے مثال خدمت کی،اس دوران درجن سے زاید ذمے داران اور رضاکار کورونا وبا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے،لوگوں کے عطیات سے ہونیوالی امدادی سرگرمیوں کو ڈیجیٹلائز کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے الخدمت کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا،اجلاس میں اعجاز اللہ خان،سید محمد یونس،انجینئر عمر فاروق، محمد شاہد،نسیم انصاری و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے،اندرون سندھ کے اضلاع صدور نے سالانہ کارکردگی اور آئندہ کے منصوبہ عمل سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔لاک ڈاؤن اور طوفانی بارشوں کے دوران عوام کی بہترین خدمت پر الخدمت کی ضلع سکھر، حیدر آباد، سکرنڈ، شہداد پور، عمر کوٹ سٹی، جھڈو، دادو، ٹھٹہ عمر کوٹ اور تھر پارکر کی ٹیم کو شیلڈ دی گئیں، کورونا وبا سے شہید ڈاکٹر عبدالقادر، ہارون الرشید اور غلام سرور بھٹو کے لواحقین کو تعریفی اسناد دی گئیں۔احسان اللہ وقاص نے مزید کہا کہ کورونا وبا، وطوفانی بارش و سیلاب اور اس قبل متعد زلزلوں و دیگر حادثات وواقعات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے پریشان حال لاکھوں عوام کی داد رسی کی، کورونا وبا کے خطرے کے باوجود عوام کو گھر گھر راشن پہنچایا،ڈاکٹروں حفاظتی کٹ فراہمی کی،قرنطینہ سینٹر میں داخل کورونا وبا کے متاثرین کا ہر طرح خیال رکھا، آگاہی مہم چلائی،مفت میڈیکل کیمپ قائم کیے،عبادت گاہوں، اسکولوں، دفاتر و دیگر رش والی جگہوں پر اسپرے کیا۔

مزید :

صفحہ اول -