عالمی میلاد مصطفی کانفرنس 24اکتوبر کوہوگی

عالمی میلاد مصطفی کانفرنس 24اکتوبر کوہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)تحریک منہاج القرآن کراچی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں ہوا جسکی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک و سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک،منہاج القرآن ویمن لیگ،منہاج یوتھ لیگ،مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ،منہاج القرآن علماء کونسل،منہاجینز کے قائدین کے علاوہ منہاج القرآن کے صدر علامہ نعیم انصاری،ناظم تحریک مرزا جنید علی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی  کانفرنس 24اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب باغ قائد بالمقابل مزار قائد کراچی میں ہو گی۔کانفرنس کی تیاریوں کیلئے قاضی زاہد حسین کی سربراہی میں 25ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں جو کانفرنس کیلئے عوامی رابطہ مہم،پبلسٹی،فنڈ،سیاسی مذہبی جماعتوں سے رابطے،جلسہ گاہ کی تیاری،پارکنگ،میڈیا سمیت سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -