بائیکو کی ایچ بی ایف سی  کے ساتھ شراکت داری

 بائیکو کی ایچ بی ایف سی  کے ساتھ شراکت داری

  

کراچی (پ ر) پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے ملازمین کو گھر خریدنے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ کراچی میں بائیکو کے ہیڈ آفس میں منعقد تقریب کے دوران اظفر سعید بیگ، بائیکو کے نائب صدر، اے ایچ آر اور فیصل مراد، گروپ ہیڈ، بزنس اینڈ آپریشنز، ایچ بی ایف سی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔بائیکو کے نائب صدر، اے ایچ آر، اظفر سعید بیگ نے کہا، ”بائیکو کے ملازمین اس کے اہم اثاثہ ہیں۔ ان کے خواب اور خواہشات کی تکمیل میں بائیکو ان کے ساتھ ہے۔ اس شراکت داری کے تحت بائیکوکے ملازمین اپنے گھر کے مالک ہونے کے خواب کو پورا کر سکیں گے۔“   معاہدے کے تحت بائیکو کے ملازمین ایچ بی ایف سی کی طرف سے فراہم کردہ رہن پر قرضے کی سہولت کے ذریعے اپنا خود کا گھر حاصل کرسکیں گے۔ ایچ بی ایف سی بائیکو کے ان ملازمین کو یہ سہولت فراہم کرے گی جو سرمایہ کی قلت کی وجہ سے اپنا گھر خریدنے سے قاصر ہیں۔ ایچ بی ایف سی بائیکو ملازمین کو پاکستان بھر میں آسان شرائط پر رہن پر گھر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -