منشیات سمگل کرنیوالے  ملزم کی ضمانت پر رہائی 

  منشیات سمگل کرنیوالے  ملزم کی ضمانت پر رہائی 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج عبدالماجدنے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ آغہ میرجانی شاہ پولیس نے ملزم وقار کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 7کلوگرام چرس ٗ 2کلوہیروئن اورایک کلوگرام آئس برآمد کی تھی جبکہ بعدازاں ملزم کے گھرسے مزیدپانچ کلوچرس بھی رآمدکی تھی ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -