ٹائیگر فورس کے قیمتیں چیک کرنے پروتاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 

 ٹائیگر فورس کے قیمتیں چیک کرنے پروتاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 

  

 راولپنڈی(آئی این پی) وزیر اعظم کی جانب سے ٹائیگر فورس کو اشیا خورونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے استعمال کرنے کے معاملے پر تاجروں اور کریانہ مرچنٹ کے دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ سخت ردعمل ظاہر کر دیا۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ٹائیگر فورس کو اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کرنے کا عندیہ دیئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز نے کہا کہ ڈی سی ریٹ والی اشیا کی فروخت نئے ریٹ طے ہونے تک بند رہے گی۔ ٹائیگر فورس کے ذریعے عملدرآمد اس وقت تک نامنظور ہے جب تک اشیا کی قیمتوں کو از سر نو متعین کرکے لاگو نہیں کیا جاتا۔

سلیم پرویز 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -