اقوام متحدہ کے ادارے کے وفد کا الخدمت ہیڈ آفس کا دورہ

اقوام متحدہ کے ادارے کے وفد کا الخدمت ہیڈ آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے کوارڈینیشن آف ہیومنٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے ایشین پیسفک ہیڈ  مشل سعد نے الخدمت کراچی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اورخصوصی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں الخدمت کراچی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر سلیم اظہر، ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی نے انہیں الخدمت کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اقوامِ متحدہ کے وفد نے الخدمت کی کارکردگی اورکاموں کی تعریف کی،جبکہ مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔مشل سعد نے کہا کہ الخدمت انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔اس کے تمام کام قابل قدر ہیں۔انہوں نے الخدمت کو آئندہ ہونے والی مشاورت میں شرکت کی دعوت دی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کوراڈینیشن آف ہیومنٹیرئین افیئرز (UNOCHA)کے دورکنی وفد میں عمران لغاری بھی شامل تھے۔ الخدمت کی جانب سے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ فواد شیروانی،منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ  سرفراز شیخ اور اسسٹنٹ منیجر آرایم ڈی مزمل کاملانی اس موقع پر موجود تھے۔ آخر میں الخدمت کی جانب سے مہمانان کو اعزازی شیلڈ و اجرک تحفہ میں پیش کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -