16اکتوبر کاجلسہ تاریخی،حکومت کے خاتمے کا سنگ میل ثابت ہوگا:قمر الزمان کائرہ

    16اکتوبر کاجلسہ تاریخی،حکومت کے خاتمے کا سنگ میل ثابت ہوگا:قمر الزمان ...

  

 سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کا جلسہ تاریخی کامیابی اورموجودہ حکومت کے خاتمے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ عوام مسائل کی وجہ اورمہنگائی کی چکی میں پستے چلے جارہے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی اورعوام کی خوشحالی ہے موجودہ حکومت کا کرپشن کے خاتمے اوراحتساب کے نعرے کی آڑ میں سیاسی انتقام کا ایجنڈا عوام پر عیاں ہوچکا ہے الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر اورتبدیلی کا نعرہ لگا کر غلط بیانی سے ووٹ لے کر عوام سے جھوٹ بولنے والوں کے آخری ایام شروع ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹی صدر پیپلزپارٹی سمبڑیال چوہدری احسن ظفر گھمن کے ہمراہ بینظیر بھٹو شہید بازار دفترمیں 16اکتوبر کو گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر PYO کے تحصیل صدر ذوہیب مہر، سٹی صدر PYO عدنان سندھو، راجہ افضال،راجہ آصف، رانا بلا، ثقلین جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا ہمارے دور حکومت میں گیس،بجلی،تیل سمیت دیگر شعبوں میں سبسڈی دی جارہی تھی جو کہ موجودہ حکومت نے ختم کردی ہوئی ہے کسان غربی اورسفید پوش طبقہ جسے سبسڈی سے کچھ ریلیف مل جاتا تھا اب وہ اُن سے بھی محروم ہوچکی ہے اورموجودہ حکومت نے ڈھائی سالہ دور میں 14ہزارارب روپے کا قرضہ لیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے کوئی بھی ایک ایسا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا جس کو عوام کے سامنے رکھا جاسکے اوراسی وجہ سے یہ حکومت فیل ہوچکی ہے اوریہ جلسوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔دریں اثناء قمرالزمان کارہ کے ڈیرہ پر گجرات کے پارٹی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ  پی ڈی ایم جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہونگے اورخطاب کریں گے وہ اسلام آباد سے لالہ موسیٰ پہنچیں گے اورلالہ موسیٰ سے ریلی جلوس کی شکل میں بذریعہ جی ٹی روڈ جلسہ گاہ گوجرانوالہ جائیں گے پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے عہدیداران ضیاء محی الدین ڈاکٹرزاہد ظہیرودیگرنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامثالی استقبال ہوگااورصوبائی صدرکی قیادت میں ضلع بھرسے پارٹی جیالے کے قافلے جلسے میں بھرپورشرکت کریں گے پی پی جیالوں نے پی ڈی ایم جلسے کوکامیاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے صدر چوہدری ضیاء محی الدین،پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن سابق امیدوارصوبائی اسمبلی زاہد حسین سلیمی، ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی ڈاکٹرزاہد ظہیر، تحصیل صدرچوہدری اصغرپسوال،گجرات سٹی صدررضوان دلدارچوہدری، جنرل سیکرٹری عامرلطیف طور،سٹی جلالپورجٹاں کے صدرڈاکٹرفرحان میرسمیت دیگرعہدیداران وجیالے شریک ہوئے۔

قمر الزمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -