ایپسا کا ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈ یشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

ایپسا کا ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈ یشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)آل پرایویٹ پارٹنرز سکولز ایسوسی ایشن(ایپسا) خیبرپختونخوا کا ایم ڈی ایلمنٹری ایجوکیشن فانڈیشن کے افس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ کی قیادت صوبائی صدر ظفر اقبال کر رہے تھے جس میں ارشد، ذاکرمحمد، سیف اللہ جنرل سیکرٹری سہیل اور دیگر عہدیداروں شریک تھے اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا۔ واوچرز دئے آپ ہی نے سروے کیا آپ ہی نے ہمارے ساتھ بچے اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرایا۔ آپ ہی کے تحریری احکامات پر ہم نے ان طلبا وطالبات کو یونیفارم اور کتب جیبوں سے فراہم کی معاہدے کے مطابق ہر تین ماہ بعد آپ نے پیمنٹ کرنی تھی لیکن آپ نے نہیں کی۔اس تمام پراسیس کی ویریفیکیشن اور ویلیڈیشن بھی کروائی گئی لیکن تا حال ان ہزاروں طلبا وطالبات کی ادائیگیاں آپ لوگوں نے ان پرایویٹ پارٹنرز سکولز کو نہیں کی۔جبکہ متعدد بار  متعلقہ حکام سے ملاقتیں بھی کی۔ک دفعہ احتجاج کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جسکے باعث ہم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور سکیم کی بد نامی بھی ہوئی جو صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے شرکا نے کہا کہ ہر فورم پر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جد و جہد کرینگے  شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ  پارٹنر سکولز کے تمام بقایاجات اور بچوں کے بکس یونیفارم سال 2020۔2021 ہر حال میں 15اکتوبر 2020 تک ادا کر دیں بصورت دیگر صوبہ کے تمام پارٹنر سکولز ماہانہ فیس اور بکس یونیفارم کی عدم دستیابی کی بنا پر اقرائفروغ تعلیم ووچرز سکیم کے تحت پڑھنے والے بچوں کو سکولز سے خارج کر دیں گے اور آیندہ آپ کے ادارے کے ساتھ کوئی بھی پرائیویٹ سکول کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔ان طلبا اور نجی تعلیمی اداروں کی تباہی کے آپ زمہ دار ہوں گے اور ہم آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -