بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،عطاء اللہ خان
صوابی(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عاقب اللہ اور تحصیل صدر پی ٹی آئی عطاء اللہ خان نے کہا ہے کہ ہما ری خواہش اور کوشش ہے کہ حلقہ پی کے 44 کو وہ بنیادی سہولیات فراہم کرسکیں جو انکے بنیادی حق ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع ڈوڈھیر میں نکاسی آب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ایم پی اے عاقب اللہ خان نے کہاکہ پی کے 44 میں جتنے بھی ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں وہ مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو اس کے فوائد براہ راست مل سکیں ویلج کونسل ڈوڈھیر کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ تمام مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔جس کی کل لاگت 10 ملین ہے۔