سخاکوٹ،درجہ چہارم ملازمین کا 14اکتوبر کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

سخاکوٹ،درجہ چہارم ملازمین کا 14اکتوبر کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

  

سخاکوٹ (نمائندہ  پاکستان) درجہ چہارم ملازمین ضلع ملاکنڈ نے مطالبات کے حق میں 14اکتوبر کو اسلام آباد دھرنا میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔حکومت کلاس فور ملازمین کو فوری طور پر ٹائم سکیل دیں اور ساتھ ہی ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 8گھنٹے ڈیوٹی نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ 24گھنٹے ڈیوٹی سراسر ظلم ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ یہ اعلان ضلعی صدر پیر محمد سعید خان نے کلاس فور ملازمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس سے ضلعی صدر پیر محمد سعید خان، ضلعی نائب صدر جاوید خان جی، جنرل سیکرٹری مکمل شاہ، تحصیل بٹ خیلہ کے صدر قدر گل، جنرل سیکرٹری سلطان غنی، طارق خان، محمدشیر اور چیئرمین رید اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ جن لوگوں نے سکولوں کیلئے جائیدادیں دی ہیں اس پر بھرتی ان لوگوں کا حق ہیں اس پر کسی دوسرے شخص کی بھرتی منظور نہیں۔ایم پی اے پیر مصور خان سکولوں کیلئے زمین دینے والوں کے پوسٹوں میں مداخلت بند کردیں اگر انہوں نے مداخلت بند نہ کی تو انکے خلاف لاٹھی بردار جلوس نکال کر انکا گھراؤں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں کلاس فور کی پوسٹ ایک ہے لہذا حکومت فوری طور پر ان پوسٹوں کو بڑا کر د و کردیں۔اجلاس میں ڈی ای او زنانہ بٹ خیلہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -