ملک کا سپریم ادارہ قومی اسمبلی ربڑ سٹمپ ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان 

ملک کا سپریم ادارہ قومی اسمبلی ربڑ سٹمپ ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان 

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی سرکل امازئی کے زیر اہتمام بونیر کے مشہور سیاحتی مقام ملکا مہابن میں اجتماع ارکان منعقد ہوا۔جس میں جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے خصوصی شر کت کی۔اجتماع میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمدحلیم باچا۔سابق سپیکر صوبائی اسمبلی بحت جہان خان۔نائب امراء عبدالغفار۔خنیف خان ایڈوکیٹ۔انجنئر ناصر علی کے علاوہ مقامی تنظیم،جے ائی یوتھ کے جوانوں نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس ملک کا سپریم ادارہ قومی اسمبلی ربڑ سٹمپ ہے۔وزیر اعظم بے اختیار ہے۔اختیارات کسی اور کے پاس ہے۔موجودہ پارلیمنٹ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی کے چوری بچانے کے لئے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ایف اے ٹی ایف بل پاس کرنے میں نام نہاد اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا۔یہ قانون اسلام دشمن ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت سے پہلے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 29 ہزار ارب روپے تھا۔جبکہ دوسالوں میں قرضہ 44  ہزار ارب روپے تک پہنچ چکاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا تھا۔دوسالوں کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو بے روزگا ر کئے گئے۔مہنگائی کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے۔کابینہ میں اٹا چور،چینی چور وزراء بھیٹے ہوئے ہیں۔ملک پر مافیا مسلط ہے۔مملکت خداداد میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے۔جماعت اسلامی کے سوا تمام سیاسی پارٹیاں پراپرٹیاں بن چکی ہے۔جواپنے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔ملک میں واحد سیاسی جماعت جماعت اسلامی ہے۔جس میں جمہوریت ہے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کے لئے اپنے اپ کو تیار رکھے۔جماعت اسلامی نے پشاور ہائی کورٹ میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لئے رٹ جمع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے پاکستان میں یکم نومبر سے حکومت مخالف تحریک شروع کررہی ہے۔بونیر میں 8 نومبر کو احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔عوام اس جلسہ کے لئے بھرپور تیاری کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -