نوشہرہ،جدید گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی سمگلنگ ناکام،ڈرائیور گرفتار

نوشہرہ،جدید گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی سمگلنگ ناکام،ڈرائیور گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ مصری پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جدید گاڑیوں کے سپئیر پارٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔دو ٹرک اور نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے۔منشیات سمیت کسی قسم کی سمگلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔نورالاسلام خانSHOمصری بانڈہ نے باوثوق اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے  ٹرک نمبر E/9071 اورZ7150  کو روکا۔ دونوں ٹرک جدید گاڑیوں کے سپئیر پارٹس سے بھرے تھے۔ٹرکوں میں موجود سپیئر پارٹس کے بارے میں ڈرائیوران سے پوچھ گچھ کی گئی۔تسلی بخش جواب نہ دینے پر کسٹم حکام کو بلوا کر گاڑیوں اور نان کسٹم پیڈ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -