کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست 

    کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن(ر)صفدر نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے پشاورہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے مرکزی لیگی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر پیر کی صبح پشاورہائی کورٹ پہنچے جہاں ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی گئی درخواست میں چیئرمین نیب ٗ ڈائریکٹرجنرل نیب خیبرپختونخوااوردیگرمتعلقہ حکام کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ درخواست گذارملک کا معززشہری ہے جس کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے اور درخواست گذارکے تمام اثاثے قانونی اورجائزہیں یہ تمام اثاثے موروثی ہیں اور2018ء کے انتخابات میں تمام اثاثے ڈیکلیئر کرچکاہوں  رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت ہرپاکستانی شہری کوآزادی حاصل ہے اور کسی ادارے کی بنیادپرکسی کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی آئین پاکستان کے تحت ہرشہری کونقل وحمل اوررہنے کی آزادی حاصل ہے تاہم نیب درخواست گذار کو بلاجواز طور پر ہراساں کررہی ہے اورحکومتی ایماء پرسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا  جا رہا ہے لہذا نیب کواسے ہراساں کرنے سے روکاجائے نیب درخواست گذارکے وارنٹ جاری کرچکی ہے لہذا درخواست گذار کی عبوری ضمانت منظورکی جائے