تاجروں کو درپیش مسائل حل  کئے جائیں،مجیب الرحمان

  تاجروں کو درپیش مسائل حل  کئے جائیں،مجیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد کارخانو مارکیٹ اور یونیورسٹی روڈ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مرکزی تنظیم تاجر رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ صدر مجیب الرحمان منعقد ہوا جس میں عامر نواز آفریدی، حاجی محمد، حاجی طارق، حاجی میوہ خان سمیت دکانداروں اورمالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارخانو مارکیٹ میں کورونا وبائکے خلاف آپریشن، ٹیکس اور دیگر مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مجیب الرحمان نے کہاکہ ہمارے مسائل مزاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور ہم بھی اس صوبے کے ٹیکس دینے والے تاجر ہے۔ قبائلی اضلاع صوبے میں ضم ہونے کے بعد ہرقسم ٹیکس دینے کے لئے تیار ہے لیکن مزاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالاجائے۔ انہوں نے گورنر، وزیراعلی اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے مطالبہ کیاہے کہ تمام مسائل مزاکرات کے ذریعے حل کی جائے اور تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس میں تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیاہے اور ضلعی انتظامیہ بھی تاجر برادری سے سوتیلی ماں کا سلوک کرکے مزاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں تاکہ تاجربرادری سکھ کا سانس لے سکیں اور بے جا پکڑ دھکڑ،دکانوں کو زبردستی بندکرنے سے گریز کرے بصورت دیگر تاجربرادری بھی پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع