مہمند،خاصہ دار وں کا مطالبات کے حل کیلئے دھرنا جاری
پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے خاصہ داروں کی جانب سے نوکریوں اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے پچھلے نو دن احتجاجی دھرنا جاری ہے جسمیں کثیر تعداد میں تحصیل صافی کے عوام اور متاثرہ خاصہ دار شریک ہے جبکہ مظاہرین حکومت کی جانب سے عدم دلچسپی پر شیدید نعرہ باز ی بھی کر رہے ہیں ۔دھرنے کی قیادت ملک ظاہر شاہ صافی ' فضل ربی اور دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا سال 2008 سے اب تک خاصہ داروں کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں اور ان کے حق پر وہ لوگ ڈاکہ ڈال رہے ہیں جن کی عمریں 2008 میں 6، 8، اور 10 سال تھیں اور یہ سب ضلعی انتظامیہ ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سوموٹو ایکشن لیا جائے تاکہ ان کو حق مل سکے بصورت دیگر وہ احتجاج کا داۂکار اسلام آباد تک وسیع کرینگے۔