ٹانک،پک اپ گاڑی کو حادثہ ڈرائیور جاں بحق،7 طالبعلم زخمی

ٹانک،پک اپ گاڑی کو حادثہ ڈرائیور جاں بحق،7 طالبعلم زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک نجی سکول پک اپ گاڑی کا حادثہ، رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 7 سکول کے بچے شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ خدک میں سکول کی پک اپ گاڑی اور رکشہ میں تصادم سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں سکول کے ساتھ بچے شدید زخمی ہو ئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -