ایبٹ آباد،ایکسائز کی ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی تیز
ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد ان ایکشن ڈائریکٹر ایکسائز سید الامین اور ای ٹی او ایبٹ آباد عرفان مشتاق کی ہدایت پر ہائی کورٹ پشاور کے تیس ستمبر کے فیصلے کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں پروفیشنل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز۔ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد کے موبائل سکواڈ اور دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ روڈ پر واقع ایبٹ لا کالج، جسٹس لا کالج اور COLES کالج کو پروفیشنل ٹیکس نہ جمع کرانے پر سیل کر دیا۔ ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد کے مطابق مزکورہ کالجوں کو کئی بار نوٹس بھیجا گیا مگر ان کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کرایا جا سکا جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر ایکسائز سید الامین کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے