ڈی پی او ایبٹ آباد کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس 

  ڈی پی او ایبٹ آباد کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس 

  

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس افسران کی ماہانہ کرائم میٹنگ ہوائی فائرنگ، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے خصوصی مہم میں تیزی لائی جائے، عوام سے رویہ بہتر رکھنے، تھانہ میں دو گھنٹے عوام کے لیے مختص کرنے اور تھانہ میں آنے والے مظلوم افراد کی داد رسی ممکن بنائی جائے، پولیس لیزان کمیٹیوں، علما کرام، ٹریڈ یونین، تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے، عوا م کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے جملہ پولیس افسران کے ہمراہ خصوصی میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ کے ساتھ ساتھ ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد اویس شفیق، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق ضلع، ایبٹ آباد کے جملہ سرکلز کے ڈی ایس پی صاحبان، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران، آفس سٹاف اور دیگر شعبہ جات کے انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے تمام تھانہ جات کے گزشتہ ماہ کے کرائم ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایس ایچ اوز کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایات دی۔ گزشتہ ماہ کے کرائم کے حوالے سے پراگرس روپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایبٹ آباد پولیس نے 116کلو گرام چرس، 10کلو گرام ہیروئن، 1631بوتل شراب، آدھا کلو آئس کی برآمدگی عمل میں لائی اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے وران04کلاشنکوف، 47پستول، 37بندوقیں اور 02ہزا ر سے زائد کارتوس قبضہ پولیس کرتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 52مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ 22سہولت کاروں کے خلاف بھی مجرمان اشتہاریوں کو پنا فراہم کرنے پر مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔ میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربرا ہ ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس بھی تھانہ کی حدود میں شادی کی تقریب ہو تو اس سے قبل شادی والے گھر میں باقاعدہ نوٹس دیا جائے شادی ہال کے مالکان کوبھی پابند کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک اور سنیپ چیکنگ کے دوران افغان مہاجرین و دیگر مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی یقینی بنائی جائے اور ہوٹل سراں میں رہایش پذیر افراد کی چیکنگ عمل میں لائی جائے اس حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کی تیار کردہ موبائل ایپ کو استعمال میں لایا جائے۔ اپنے تھانے کی حدود میں پراپرٹی ڈیلرز کی لسٹ مرتب کرتے ہوئے رجسٹریشن نہ ہونے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ لاڈ سپیکر ایکٹ کے تحت لاڈ سپیکر کا بے جا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ جلسے جلوسوں کے حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں NOCکی پابندی یقینی بنائی جائے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پیشہ ور بکاریوں کے خلاف بیگر ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پبلک لیزان کونسل کے ممبران، علمائے اکرام، تاجر برادری کے ہمراہ خصوصی میٹنگ منعقد کریں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ رویہ بہتر رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہر SHOدن میں دو گھنٹے باقاعدگی سے تھانہ میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لائے۔میٹنگ کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -