پشاور،تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی،29 گرفتار

  پشاور،تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی،29 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے رنگ روڈ پر تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 29 افراد کو گرفتار کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی رنگ روڈ راحت شاہ کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرنے سمیت اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے آگاہی دی تاہم تاجروں کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 29 افراد کو گرفتار کرلیا گیا. انہوں نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔