جنوبی وزیرستان بھتہ نہ ملنے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹھیکیداروں کے بل روک دیئے

جنوبی وزیرستان بھتہ نہ ملنے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹھیکیداروں کے بل روک دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان بھتہ نہ ملنے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹھیکیداروں کے بل روک دیئے، ترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچانے والے ٹھکیداروں نے جاری ترقیاتی کاموں کو بند کردیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن کے زہر اہتمام جنوبی وزیرستان میں اربوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھکیداروں کو دوسری کوارٹر فنڈ رہلیز ہونے کے بعد تاحال کنٹریکٹرز کو پائے تکمیل تک پہنچانے والے ترقیاتی منصوبوں کی بلوں کے مد میں محکمہ کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے، ٹھیکیدار یونین کے صدر حاجی بانوت اور نور عالم محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں پائے تکمیل تک پہنچا دیئے ہیں اور متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اس مد میں رہلیز کیے گئیے فنڈز تاحال کنٹریکٹرز کو نہیں دیے گئیے اور مقامی سطح پر متعلقہ محکمہ کے حکام نے ٹھیکیدارو کو چیک تو دے دیئے ہیں لیکن کیش نہیں ہورہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کے ٹینڈر کلرک غضنفر اور پشاور میں بیٹھے محکمہ فنانس کے کچھ عناصر فنڈ فراہم کرنے میں مشکلات پیدا کرکے ٹھیکیداروں کو بلیک میل کرکے ناجائز مطالبے کرتے ہیں، یونین عہدیداروں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کیا، ٹھیکیدار یونین کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ جب تک ٹھیکیدارون کو فنڈ کی فراہمی اور محکمہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زمداروں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام بند رہے گا۔