شبقدر، مہنگائی عروج پر آٹا 1400روپے فی تھیلہ فروخت ہونے لگا 

    شبقدر، مہنگائی عروج پر آٹا 1400روپے فی تھیلہ فروخت ہونے لگا 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر میں مہنگائی عروج پر آٹا 1400روپے فی تھیلہ فروخت ہونے لگا۔ مرغی کی قیمتیں ایک دن میں 150سے 170روپے فی کلو تک پہنچ گئی گھی 215اور دالیں 250روپے کلو فروخت ہونے لگے عوام کی چیخیں نکل گئی۔ تبدیلی سرکار کو بدعائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال سے جاری مہنگائی کا سیلاب حکومتی دعوؤں کے باوجود نہ رک سکا جب حکومت ایکشن لیتی ہے تو اگلے دن تاجر اپنا ریکشن دکھا کر قیمتیں بڑھاتی ہے۔ شبقدر بازار میں غریبوں کی بنیادی ضروریات آٹا، دال، گھی اور سبزیوں کے قیمتوں کا73سالہ ریکارڈ تو ڑ دیا۔ شبقدر میں 20کلو آٹے کا تھیلہ 1400، گھی 215 روپے کلو، مرغی 170روپے کلو،دالیں 250روپے کلوتک فروخت کی جارہی ہے اس سلسلے میں جب تاجروں سے بات کی تو اتھوں نے بتایا کہ مہنگائی لانا ہمارا کام نہیں حکومت بڑے تاجروں کے خلاف ایکسن لیں حکومت ان کے سامنے بے بس ہیں کیونکہ سب بڑی مچھلیاں حکومت میں ہے۔ دوسری طرف پنجاب میں حالیہ سیلابوں اور مقامی طورپر خشک سالی کے باعث سبزیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں نے بھی سنچری مکمل کی ہے۔ اس موقع پر عوام نے تبدیلی کے دعوے داروں کے وعدے جھوٹے قرار دیکر بد عائیں دی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -