پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے  ہدایا ت کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں تا کہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیا ء خورد و نووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوا م کو ریلف فرا ہم کیا جا ئے کیو نکہ کے شہریوں کے مسائل کا حل اورخدمات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔یہ ہدا یا ت  انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ریونیو افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورد و نوش کی فراہمی،اورریونیو کیسز کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جائے۔انہو ں نے کہا کہ آٹا، چینی اور فروٹ و سبزی کے ریٹس کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے  مارکیٹس کا دورہ کریں۔انہو ں نے اس سلسلے میں تمام افسران کو عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ریونیو کیسز کے حل، مہنگائی کے کنٹرول اور ریٹ لسٹ پر پوری طرح عملدرآمد کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے، تجاوزات کے خاتمے، ریونیو سروسز کی فراہمی کو یقینی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیاد ہ ریلیف دینے، ریٹ لسٹ پر عملد درآمد کرنے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بنانے، فروٹ، سبزی اور پولٹری کو ریٹس کے کنٹرول کرنے سے متعلق بھی تاکید کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ افسران اپنے دفاتر میں لوگوں کو سہولیات دینے سمیت تمام گزشتہ درخواستوں کو جلد نمٹائیں۔  اس کے علاوہ  انہوں نے پلاسٹک فری ایبٹ آباد کے نام سے جاری مہم کو مزید موثربنانے پر زور دیا  تا کہ ضلع بھر کے تمام شہری،  تاجر اور دکاندار کپڑے، فائبر اور کاغذ کے لفافے استعمال میں لائیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ماروی ملک شیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-III امین الحسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر- آصف اقبال اور  GIS اینالسٹ افسر علی شاہ نے شرکت 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -