ایبٹ آباد،پولیس کے ہاتھوں بھتیجے کو قتل کرنیوالا چچا گرفتار

ایبٹ آباد،پولیس کے ہاتھوں بھتیجے کو قتل کرنیوالا چچا گرفتار

  

ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)بگنوتر فہد قتل کیس بگنوتر پولیس کی کامیاب کاروائی بھتیجے کو قتل کرنے والا چچا آلہ قتل سمیت دو ہفتے بعد گرفتار۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ  گزشتہ کچھ عرصہ سے بگنوتر کے رہائشی دو سکے بھائیوں نواز ولد زین خان اور شکور ولد زین خان درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر گزشتہ روز دونوں کے درمیان زمیں تنازعہ شدد اختیار کر گیا اور دونوں گروپوں کے درمیان گالم گلوچ شروع ہو گئی اسی دوران نواز ولد زین خان نے اپنے  بیٹے وقاص ولد نواز کے ہمراہ مل کر اپنے بھتیجے فہد ولد شکور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے فائرنگ کے باعث فہد ولد شکور گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائے جہاں نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی تھی بگنوتر پولیس نے دونوں ملزمان باپ بیٹے نواز ولد زین خان،وقاص ولد نواز کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی جس پر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے مقتول کے ملزم چاچا محمد نواز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ؒ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -