جلیل شرقپوری کیساتھ بدتمیزی، لیگی ارکان کیخلاف کارروائی کیلئے سپیکر کو درخواست

   جلیل شرقپوری کیساتھ بدتمیزی، لیگی ارکان کیخلاف کارروائی کیلئے سپیکر کو ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن میاں جلیل شرقپوری کے ساتھ اسمبلی میں بدتمیزی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو میاں جلیل شرقپوری کی قانونی کارروائی کے لئے تحریری درخواست موصول ہوگئی۔جلیل شرقپوری نے درخواست میں میاں عبدالروف، مرزا جاوید اور دیگر لیگی اراکین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سپیکر کے نام درخواست میں کہا گیا میاں عبدالروف نے بدتمیزی کا اغاز کیا، مرزا جاوید بھی بعد میں شامل ہو گئے، مجھ سے زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش کی گئی، میری دستار پر لوٹے رکھنے کی کوشش کی گئی۔ناراض لیگی رکن جلیل شرقپوری نے تحریری درخواست میں مطالبہ کیا کہ ممبر اسمبلی کو یرغمال بنانے اور زبردستی استعفی لینے کی کوشش پر متعلقہ ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے، دستار پر لوٹے رکھنے کی کوشش پر لاہور پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے آگاہ کیا جائے۔

 جلیل شرقپوری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -