ایبٹ آباد،17 سالہ افغانی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)قتل یا اتفاقی موت تھانہ نواں شہر اورش کالونی میں 17 سالہ افغان لڑکا روح اللہ ولد عزیز اللہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کے مطابق لڑکا ٹریکٹر ٹرالی چلاتا تھا گزشتہ رات ٹریکٹر ٹرالی پارکنگ میں کھڑی کی مگر گھر نہ پہنچ سکا۔والد تلاش کرتا رہا اور صبح نعش کنواں سے برآمد ہوئی۔جہاں سے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹھوڑی پر زخم کے علاوہ کسی بھی تشدد کی علامات نہیں تھیں۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کے مطابق مارکیٹ میں چوکیداری کرنے والے چوکیدار نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ روح اللہ روز کی طرح گزشتہ روز پارکنگ میں ٹریکٹر کھڑا کر کے چلا گیا تھا چوکیدار سے مزید تفتیش جاری ہے پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔