بغیر اجازت دوسری شادی کرنیوالوں کو سزا دینے کیخلاف درخواست پر حکومت سمیت فریقین کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے افراد کو جرمانہ اور قید کی سزا دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،رفاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 2015ء میں مسلم لا ء فیملی آرڈیننس کے سیکشن6 میں ترمیم کردی گئی ترمیم کے مطابق پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شحض کو ایک سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، درخواست گزارنے بتایا کہ اس سے پہلے قانون کے مطابق صرف ایک سزا ہوسکتی تھی،دستورپاکستان کے تحت اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا،اسلام میں دوسری شادی پرکوئی پابندی ہے اور نہ اس کے لئے کوئی سزا مقررہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ مذکورہ ترمیم کو کالعدم قرار دیاجائے۔
فریقین نوٹس