ٹھٹھہ صادق آباد: 8 سالہ بچی سے بداخلاقی  مقدمہ درج‘ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے

   ٹھٹھہ صادق آباد: 8 سالہ بچی سے بداخلاقی  مقدمہ درج‘ ملزم کی گرفتاری کیلئے ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد‘ جہانیاں (نامہ نگار) ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 127 دس آر میں 8 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

بنا دیا گیا‘ چک نمبر 127 دس آر کے رہائشی غریب محنت کش جام عابد حسین کی 8 سالہ بیٹی کو جلال پور پیر والا کے رہائشی ان کے قریبی رشتہ دار 26 سالہ مجاہد حسین ولد نذیر احمد قوم جام نے گھر میں اکیلی پاکر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا‘ بچی کی چیخ و پکار پر اہل محلہ کے اکھٹا ہونے پر ملزم مجاہد حسین موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ حالت خراب ہونے پر بچی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے بچی کے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ (MLC) کے لیے پولیس نے ڈاکٹ بھی جاری کردیا میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی ثابت ہونے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے متاثرہ بچی کی والدہ مقصود بی بی کی مدعیت میں نامزد ملزم مجاہد کے خلاف بداخلاقی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ذاکر گجر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ بچی کی والدہ، ماموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی آر جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈی پی او خانیوال سے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم مجاہد حسین کو گرفتار کرکے انصاف فراہمی کی اپیل کی ہے۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -