محسن وال: 5 ویں کلاس کی طالبہ سے بداخلاقی

   محسن وال: 5 ویں کلاس کی طالبہ سے بداخلاقی

  

 محسن وال (نامہ نگار) نواحی گاؤں میں دس سالہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کی گئی‘ پانچویں کلاس کی طالبہ کو اس کے 25سالہ(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 تایا زاد نے زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا‘تفصیل کے مطابق محسن وال کے نواحی گاؤں 107پندرہ ایل کے رہائشی محنت کش محمد ارشد کی دس سالہ بیٹی گھر اکیلی تھی کہ موقعہ پر بچی کے تایا زاد 25سالہ شادی شدہ عثمان ورغلا کرحاجی سپرا کے مکان میں لے گیا اور اسے زبردستی بداخلاقی کانشانہ بنا دالا جبکہ اس کے تین ساتھی پہرہ دیتے رہے بچی کے رونے کی آوازیں سن اہل محلہ اکھٹے ہوگئے اور تالہ توڑ کرکمرے سے نکالا اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوچھب کلاں موقعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ کو میڈیکل کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے طبی معائنہ کے بعد بچی سے بداخلاقی کی تصدیق کردی پولیس نے دونامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تمام ملزمان گھروں سے فرار ہوگئے ہیں۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -