حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ‘ پی ڈی ایم تحریک کامیاب ہوگی‘ یوسف رضا گیلانی 

حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ‘ پی ڈی ایم تحریک کامیاب ہوگی‘ یوسف رضا گیلانی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہو گی جس نے غریب قوم کو زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے نائب صدر ملک الطاف وینس اور پی پی 211کے سیکریٹری اطلاعات ملک عمران وینس سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر ملک الطاف وینس نے کہا کہ پارٹی قیادت کی کال پر 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ لے کرجائیں گے جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے ان کی کارکردگی کو سراہا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے جو ہمیشہ سے مشکل ترین حالات میں پارٹی کے شانہ بشانہ رہے اور قربانیاں بھی دیں اور آج بھی ملک وقوم کی خاطر عوام کے حقوق کے لئے باہر نکلنے کا وقت ہے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

صفحہ اول -